حکمران ریلوے حادثہ پر سیاست کررہے ہیں، احسن اقبال

257

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن)کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال  کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے صرف جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، اس حکومت کے پاس عقل ہے, نہ صلاحیت نہ ہی منصوبہ بندی ہے،ادارے تب تباہ ہوتے ہیں جب ہر سال وزیر بدلتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فواد چودھری قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، بھاشا ڈیم کو سفید ڈائینو سار بنایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت نے سی پیک کو تباہ کر دیا ہے،حکمران ریلوے حادثہ پر شرمندہ ہونے کی بجائے سیاست کررہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ  ریلوے کو فنڈ نہ دے کر حکومت نے نااہلی و ناکامی کا مظاہرہ کیا،گذشتہ حکومتوں پر ذمہ داری ڈال کرموجودہ حکومت بری الذمہ نہیں ہو سکتی ، ٹرانسپیرنسی نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت آنے کے بعد کرپشن بڑھی۔