صوابی، دریائے سندھ میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

94

صوابی(این این آئی) دریائے سندھ میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ گزشتہ روز محمد اسماعیل سکنہ باجا ضلع صوابی موضع بٹاکڑہ میں دریائے سندھ میں نہا رہے تھے کہ اس دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش نکالنے کیلیے سرچ آپریشن شروع کیا لیکن تاحال لاش بر آمد نہ ہو سکی۔