سانگھڑ، قدرتی وسائل سے مالا مال ضلع کے عوام سہولیات سے محروم

225

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) ضلع قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم، عوام سراپا احتجاج، روڈ بلاک، او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی، بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مظاہرین۔ ضلع سانگھڑ جو کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ضلع ہونے کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے عوام کو کوئی بنیادی سہولت میسر نہ ہونے کیخلاف عوام کا روڈ بلاک کرکے او جی ڈی سی ایل کمپنی کا چلنے والا کام رکوا دیا گیا جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 15 سے زائد بڑے پلانٹ جو اس وقت کام کررہے ہیں پر تین کلو میٹر کے ایریا میں کورٹ کے حکم کے باوجود علاقہ مکین گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔ عوام صحت تعلیم اور روڈ راستے کی سہولیات سے بھی مرحوم ہیں۔ سانگھڑ پانچ چک سے لیکر 66 چک کے درمیان او جی ڈی سی ایل کمپنی کے 15 سے زائد تیل اور گیس کے بڑے پلانٹ بنے ہوئے ہیں، جن سے علاقے کے عوام کو کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے، جس پر او جی ڈی سی ایل کمپنی کے ظالمانہ رویے کیخلاف علاقہ مکینوں کا روڈ بلاک کرکے اپنے حق کے لیے احتجاج جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ چیئرمین آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ امام دین شوقین اور ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ ہمیں سوشل فنڈ سمیت تعلیم و صحت اور تمام علاقوں کو جو تین میٹر کی دوری پر واقعہ ہیں بنیادی سہولیات گیس و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں۔