گھوٹکی حادثے کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کیلیے تحریک التوا جمع

137

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے گھوٹکی ٹرین حادثہ کے معاملے کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کے لئے تحریک التواء جمع کرا دی ہے ۔تحریک پر (ن ) لیگ کے 12 سے زیادہ اراکین کے دستخط ہیں ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثہ میں 32 سے زائد افرادجاں بحق اور 64 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ایسے ریلوے حادثات اور پاکستان ریلوے کی بگڑتی ہوئی صورت حال وزارت ریلوے اور ریلوے حکام کی غفلت اور نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔لہذا اس معاملے کو فوری طور پر قومی اسمبلی کے ایوان میں زیر بحث لایا جائے ۔