بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں فرزانہ راجہ اشتہاری قرار

78

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی کی عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹس گرفتاری کر دیے۔ گزشتہ روز فرزانہ راجہ پر فرد جرم عائد کرنا تھی مگر وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئی احتساب عدالت نے حکم دیا کہ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی اس موقع پر ملزمان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری؟عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی جس پر عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق انوسٹی گیشن کو کسی اسٹیج پر ختم نہیں کیا جا سکتااحتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کر لیااحتساب عدالت نے سماعت 14جون تک ملتوی کردی۔