کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے پہلے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 3 سال قید اور45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق جج احتشام الحق بلوچ نے چائلڈ پورنو گرافی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، مجرم علاء الدین کو گزشتہ سال ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا، ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ مجرم علاء الدین مسلم باغ میں ڈرائیور تھا، اس کے خلاف الزام تھا کہ اس نے 12 سالہ لڑکی کی برہنہ وڈیو بنائی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا، لڑکی کے اہلخانہ کو بھی بلیک میل کرتا تھا۔