نوشہرہ (صباح نیوز)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ چوتھا بجٹ عوام دوست اور ٹیکس فری ہوگا، عوام اور ملازمین کو ریلیف دیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھیر چکا ہے، معاشی گروتھ اپوزیشن کو نظر نہیںآتی توہم کیا کریں، عمران خان کے وعدے ایک ایک کرکے پورے ہونے جارہے ہیں، عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ مشکل وقت جلد ختم ہوگااور عوام ترقی کو اپنے انکھوں سے دیکھیں گے۔اپوزیشن کے پاس اپنے لیڈروںکو بچانے کی فکر ہے۔ اس سے قبل جے یو آئی کے مقامی رہنما نے اپنے پورے خاندان اور ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اورمولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کی۔