وفاقی حکومت حادثے کے متاثرین کو معاوضہ اداکرے، آصف زرداری

144

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت سے روہڑی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان میںسابق صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔