کوئٹہ ٹاؤن ،مکینوں کارہائشی پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات پر احتجاج

306

کراچی(پ ر) کوئٹہ ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائشی پلاٹوں پر پورشن اور دکانوں کی تعمیرات کے خلاف مکینوں نے پرامن احتجاج کیا ہے۔مکینوں نے الزام لگایا لگتا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ ٹھیکیدار ی و پورشن کا کام کرنے والے مافیا سے ملی ہوئی ہے۔اور اس سوسائٹی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ متعلقہ اداروں نے سوسائٹی کے معاملات ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کیاتو ہم احتجا ج کا دائرہ بڑھائیں گے اور پریس کلب سمیت متعلقہ اداروں کے سامنے احتجاج کریں گے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوسائٹی میں الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ سست روی کا شکار ہے۔ اب تک سوسائٹی کے اندرونی حصے میں سڑکیں نہیں بنائی گئیں،اسکیم کے نقشے پاس نہیں ہوتے، جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے واجبات انتظامیہ ادا نہیں کر رہی ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میں بھی اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹوں پر پورشن اور دکانوں کی بڑے پیمانے پر تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے اور کوئی روکنے والا نہیں، اس میں خاص طورپر سیکٹر 18-Aمیں زیادہ رجحان ہے۔