بدوملہی( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قوم کے اندر”فیلگوٹ فیکٹر“ پیدا کرنے کے لیے 5 ارب روپے سوشل میڈیا مہم پر لگا رہی ہے ،4وزیرخزانہ بدلے گئے مگر الزام اپوزیشن پر لگائے جارہے ہیں،قومی ترقیاتی بجٹ کو یونین کونسل کا بجٹ بنایا جارہا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے 5 ارب روپے سے زاید بجٹ سے سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی ہے جس کا مقصد قوم کے اندر ”فیل گوٹ فیکٹر“ پیدا کرنا ہے ، قوم کے اندر ”فیل گوٹ فیکٹر“ جعلی اعدادوشماراور اعداد شمار کی شبدہ بازی کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا،یہ حکومت 3سال بعد بھی رو رہی ہے کہ پچھلی حکومتوں نے یہ کر دیا وہ کر دیا،3 سال بعد بھی ان کو پتا نہیںکہ معاشی پالیسیاں کیسے چلتی ہیںاور کیسے بنتی ہیں، 4 وزیر خزانہ بدلے جا چکے ہیں اور الزام اب بھی اپوزیشن یا پچھلی حکومتوں کو دیا جاتا ہے ۔