محنت کش یونین ایم ڈی ایف النور انڈسٹری ۔ جہد مسلسل

217

محنت کش یونین ایم ڈی ایف النور انڈسٹری شاہ پور جہانیاں مورو گزشتہ طویل عرصہ سے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی ان تھک جدو جہد کر رہی ہے اس یونین نے محنت کشوں کے مسائل حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔جس کے نتیجے میں ہر ریفرنڈم میں محنت کشوں کا اس یونین پر اعتماد بڑھ رہا ہے محنت کش یونین ایم ڈی ایف النور انڈسٹری شاہ پور جہانیاں مورو گزشتہ طویل عرصہ سے CBAیونین کا کردار ادا کررہی ہے مقابل یونین ہر مرتبہ اس امید کے ساتھ ریفرنڈم چیلنج کرتی ہے کہ شاید اب انہیں بھی محنت کشوں کا اعتماد حاصل ہوجائے لیکن ہر ریفرنڈم میں محنت کش یونین ایم ڈی ایف النور انڈسٹری شاہ پور جہانیاں مورو کے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑتی ہے اور ہر ریفرنڈم میں محنت کش یونین ایم ڈی ایف النور انڈسٹری شاہ پور جہانیاں مورو پر محنت کشوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ سارا اعتماد اس یونین کے صدر زین العابدین ڈاہری ، جنرل سیکرٹری غلام مصطفی جویو اور ان کے ساتھیوں غلام قمبر ڈاہری، حاجی علی حیدر ڈاہری، عبد الغنی ڈاہری، شاہ نواز خانزادہ، حیدر علی راجپوت، کامریڈ یاسین ملاح، عبدالعزیز ڈاہری، محمد شریف ملاح، رحمت اﷲ اور دیگر کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے 3 جون 2021 کو ہونے والے ریفرنڈم میں محنت کش یونین ایم ڈی ایف النور انڈسٹری شاہ پور جہانیاں مورو نے گزشتہ ریفرنڈم کے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑتے ہوئے برتری میں اضافہ کیا ہے اور کل 146میں سے 88 ووٹ حاصل کئے جب کہ مقابل یونین اپنی بھر پور کوشش کے باوجود اپنے عہدیداروں سمیت صرف 57 محنت کشوں کا اعتماد حاصل کر سکی۔ یہ کامیابی جہاں اس یونین پر محنت کشوں کے لازوال اعتماد کا مظہر ہے وہیں اس یونین کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ بھی ہو رہا ہے کہ وہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی جدو جہد میں اپنے کردار کو مذید فعال کریں ۔