کوئٹہ : تین ارب لاگت سے فلائی اوورز بنیںگے ،قاسم سوری

594

کوئٹہ(آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر 3 ارب روپے کی لاگت سے مختلف فلائی اوورز بنیںگے جن پر3053.49ملین روپے کی لاگت آئے گی ،ان منصوبوں سے کوئٹہ شہر میں دھائیوں سے موجود ٹریفک کے بدترین مسائل کی وجہ سے عوام کو درپیش ذہنی کوفت سے چھٹکارا ملے گی، وزیر اعظم عمران خان کا تمام سرکاری تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کرنا ایک بہترین فیصلہ ہے، ہمیں اپنی قومی زبان اردو پرفخر کرناچاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ الحمدللہ کوئٹہ شہر میں دھائیوں سے موجود ٹریفک کے بدترین مسائل کی وجہ سے عوام کو درپیش ذہنی کوفت اور قیمتی وقت کے ضیاع سے نبٹنے کے لیے کاوشیں رنگ لائیں.انہوں نے کہاکہ ایکنک اجلاس کے دوران 6 ہائی ویز، بلوچستان میں تین ڈیموں کی تعمیر اور سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کیلیے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔