ایران: اسٹیل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی

217

تہران(آن لائن ) ایران کے جنوب مشرقی علاقے زرند میں ایک اسٹیل پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے بعد شہر میں سیاہ دھویں کے بادل دیکھے گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے حوالے سے بتایا ہے کہ آتشزدگی سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔