بجٹ اور قانون سازی پر شہباز شریف ہم سے مشاورت کریں ‘ پیپلز پارٹی

333

حیدرآباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف بجٹ اور قانون سازی پر ہم سے مشاورت کریں، حکومت کے پاس معاشی ٹیم نہیں ، کب تک وزیر خزانہ بدلتے رہیں گے۔حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تو ہم نے بنائی تھی، پی ڈی ایم رہے گی ،ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپوزیشن کریںگے،ہم عدم اعتماد کا ووٹ دینے کو تیار ہیں، اپوزیشن لیڈر کے طور پر شہباز شریف کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم سے بجٹ اور قانون سازی پر مشاورت کریں اور متفقہ پالیسی کی ترجمانی کریں، وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر ہیں ۔