ملتان میں 2 کروڑ روپے تاوان نہ دینے پر مغوی بچہ قتل

223

ملتان (این این آئی) ملتان کے علاقے رحمت کالونی میں تاوان نہ دینے پر 13 سالہ مغوی بچے طیب رحمان کو قتل کردیا گیا، اغوا کاروں نے بچے کے اہل خانہ سے2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اغوا کار بچے کی لاش ناگ شاہ چوک پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے‘کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا‘ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سی پی او ملتان کے مطابق ملزمان نے 5 روز قبل گھر کے باہر سے طیب کو اغوا کیا تھا، مرکزی ملزم بچے کے والد رشتے دار ہے۔سی پی او کا کہنا تھا کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔