مسجد اقصی کے تحفظ کیلیے اسلامی فورس تشکیل دی جائے، سراج الحق

362

لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ  مسجد اقصی کے تحفظ کیلیے اسلامی فورس تشکیل دی جائے، جن ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔

سراج الحق نے مسئلہ فلسطین پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، غزہ کی تعمیر نو کی تمام ذمہ داری او آئی سی کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا  مزیدکہنا تھا کہ لیبیا میں جنگ اور شام کے بحران کا فائدہ  اسرائیل اٹھا رہا ہے،مسلمانوں کو رنگ ونسل اور ذات کی بنیاد پر لڑایا جارہاہے۔