کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نکاح کے علاوہ جنازہ بھی پڑھاتے ہیں، نااہل اور سلیکٹڈحکمرانوں کے دماغوں پر مولانا سوار ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پرحافظ حمد اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی سیاسی تاریخ ایک لوٹے کے سوا کچھ نہیں جس کا سیاسی قبلہ کبھی پنڈی کبھی زرداری ہاﺅس اور اب بنی گالہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ فواد چوہدری ان کے لیڈر عمران نیازی اور وفاقی حکومت کو مولانا فوبیا ہوگیا ہے، مولانا فضل الرحمن بہت جلد کٹھ پتلی حکومت کا سیاسی جنازہ پڑھائيں گے۔