لندن (جسارت نیوز)انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے فٹنس مسائل کے باعث ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے ۔ برطانوی ٹینس اسٹار فٹنس مسائل کے باعث دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی شرکت نہیں کر پائے۔ 34 سالہ اینڈی مرے نے کہا کہ وہ ابھی بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئینز اور ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لئے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو چھوڑ ا ہے۔ 3 مرتبہ گرینڈ سلام کے چیمپئن اینڈی طویل عرصہ سے ٹینس کورٹس سے دوری کے باعث ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں 123 ویں نمبر پرچلے گئے ہیں ۔