اسلام آباد(اے پی پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے یونیورسل سروسز فنڈزمیں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی سمیت ریفرنس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم کے خلاف کروڑوں روپوں روپے کی مبینہ کرپشن پر ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔