چیف جسٹس اورنگی نالا متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا حکم دیں،مدثر انصاری

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی غربی مدثرحسین انصاری نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ اورنگی نالے کے متاثرین کامتبادل جگہ دینے کاحکم صادرکیا جائے،انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس صاحب آپ اپنے شہر کراچی میں ہیںسپریم کورٹ کے جس حکم نامے کے تحت اورنگی نالے پر موجود غریبوں کی بستی مسمارکی جارہی ہے اسی حکم نامے پر متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا بھی حکم ہے لیکن سرکار متبادل جگہ دینے کو تیار نہیںہے۔