سراج الحق آج اسلام آباد میں فلسطین سیمینار سے خطاب کرینگے

142

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق مسئلہ فلسطین پر آج اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ہونے والے سیمینار میں سینئر سیاست دان اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت اور خطاب کریں گے۔ سیمینار کا آغاز سہ پہر3 بجے ہو گا۔