وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بلال بھٹو کی پریس کانفرنس کا جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی لگتی ہے-پرچی پر چیئر مین بننے والے بلاول بھٹو کے والد صاحب کے دور حکومت میں بیرونی قرضوں میں 32فیصد اضافہ ہوا تھا- پیپلزپارٹی کو جو ڈالر 62روپے پر ملا تھا یہ اسے 95روپے پر لے گئے تھے- یہ لوگ بھی کئی بار آئی ایم ایف جاچکے ہیں-
فرخ حبیب نے کہا کہ بتایا جائے کہ 12 سال تک سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت نے غربت کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ صوبے کی عوام کو مافیاز کے حوالے کردیا گیا ہے-اگر بلاول بھٹو کو قرضوں کا اتنا ڈر ہے تو سوئس بینکوں کا پیسہ واپس لے آئیں پھر معیشت کا رونا روئیں-
معاشی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر سیکٹر گرو کررہا ہے اس وقت حکومتی آمدن اخراجات سے زیادہ ہے ٹریکٹر،موٹرسائیکل اور سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہور ہاہے-