اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں 2خواتین وکلا کی ضمانت منظور

90

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں 2 خواتین وکلا کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔وکلا شائستہ تبسم اور معراج ترین کو گزشتہ روز سرنڈر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں خواتین وکلا کی 50،50ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ کی جانب سے وکلا کے چیمبر گرانے پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے8 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا تھا۔حملے کے کیس میں 4 خواتین سمیت 21 وکلا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔