حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے صوبائی جنرل سیکرٹری قدیر حسین، پاپولیشن ونگ سندھ کے صدر عبدالقدوس شیخ، اویس مغل اور دیگر نے گزشتہ روز سجاول، ٹھٹھہ اور مکلی کا تنظیمی دورہ کیا اور ملازمین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔ سندھ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرے کرتے ہوئے ملازمین کو 25 فیصد ڈسپرٹی الائونس دینے سمیت سن کوٹہ اور تعلیمی انکریمنٹ کی بحالی، بقایا کیٹگریز کی اپ گریڈیشن کرنے سمیت ملازمین کو ٹائم اسکیل دیا جائے اور ملازمین کے پروموشن فوری طور کیے جائیں۔ اگر سندھ حکومت نے مسائل جلد حل نہیں کیے تو ایپکا احتجاجی تحریک چلائے گی۔