کوئٹہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

253

کوئٹہ: صوبائی دار الخلافہ کوئٹہ کے علاقے مخروٹ آباد  کلی بادیزئی میں ہینڈ گرینیڈ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پیش آیا، بچوں نے کھلونا سمجھتے ہوئے دستی بم اٹھا لیا تھا، تاہم کھیلتے ہوئے وہ پھٹ گیا، دستی بم پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔