پنجاب حکومت نے ورکرز کی کم ازکم اجرت 20 ہزار روپے کر دی

449

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے ورکرزکی کم ازکم اجرت 20 ہزار روپے کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سے وزیرمحنت انصر مجید نے ملاقات کی جس میں محکمہ محنت کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھا رہے ہیں، گزشتہ حکومت نے ورکرز کی فلاح و بہبود پر توجہ نہیں دی، اپوزیشن کا ٹولہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا  کہ حکومت نے ورکرزکی کم ازکم اجرت 20 ہزار روپے کر دی ہے اور ورکرز کی بہبود کے لیے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ،  پی ڈی ایم اپنے لیے خود خطرہ بنی ہوئی ہے لانگ مارچ اور استعفوں کے بعد یہ پی ڈی ایم اب منتوں پرآچکی ہے۔