شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں موجود ہے،شہزاد اکبر

112

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے، انہیں اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست وفاقی کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی، شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کا معاملہ ختم ہو چکا۔