اسلا م آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بدھ کو وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ کو یت اور دورہ سندھ پر تفصیلی بریفنگ دی وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملا قات کا احوال بھی بتایا ۔