لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) صدر پیپلز پارٹی سٹی لاڑکانہ خیر محمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل انور لہر، انفارمیشن سیکرٹری وقار بھٹو، میر ماجد بروہی سمیت یوتھ ونگ، سپاف، منارٹی و لیبر ونگ کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خیر محمد شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پانی، بجلی اور گیس کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کرکے صوبے کو فلسطین بنا رہی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد چیئرمین بلاول زرداری وزیراعظم منتخب ہوکر ملک سے مہنگائی، بیروزگاری اور نامحرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔