انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ شاندار ہے

149

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ (2جون) کو لارڈز کے تاریخی میدان پر شروع ہوگا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین انگلینڈ میں کھیلا جانے والا یہ55 واں اور کل ملاکر106 واں ٹیسٹ ہوگا۔دونوں کے مابین انگلینڈ میں جو54 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں انگلینڈ نے 30اور نیوزی لینڈ نے 5 جیتے ہیںدونوں کے مابین 19 ٹیسٹ برابر بھی رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں دونوں کا مقابلہ51 مرتبہ ہوا ہے جس میں انگلینڈ نے18 اور نیوزی لینڈ نے 6 ٹیسٹ جیتے ہیں ۔ دونوں کے مابین باقی 27 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔انگلینڈ کا مجموعی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف بھلے ہی اچھا ہے مگر دونوں کے درمیان جو آخری 5 ٹیسٹ ہوئے ہیں اس میں سے وہ کوئی ٹیسٹ نہیں جیتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے 3 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔انگلینڈ میں دونوں ٹیموں کے مابین2015 میں جو 2ٹیسٹ میچوں کی آخری سریز کھیلی گئی تھی وہ 1-1 سے برابر رہی تھی۔
نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف سب زیادہ اسکور 201 اوور میں 9 وکٹ پر615 رنز ہے جو اس نے ماونٹ مونگونئی میں نومبر2019 میں بنایا تھا۔ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے بڑا اسکور 153 اوور میں 6 وکٹ پر593 رنز ہے جو اس نے آکلینڈ میں فروری1975 میں بنایا تھا۔
آکلینڈ میں مارچ 1955 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میںنیوزی لینڈ کے تمام کھلاڑی27 اوور میں26 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی سب سے کم اسکور ہے۔ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور58 ہے جو اس نے 20.4 اوور میں مارچ 2018 میں آکلینڈ میں بنایا تھا۔
ہیمنڈ نے آکلینڈ میں مارچ 1933 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں318 منٹ میں34 چوکوں اور10 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر336 رنز بنائے تھے جو انگلینڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ ناتھن اسٹیل کے پاس ہے جنہوں نے کرائسٹ چرچ میں231 منٹ میں168 بالوں پر 28 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے222 رنز بنائے تھے۔
ڈیرک انڈروڈنے لارڈز میں جولائی 1969میں ہوئے ٹیسٹ میں31 اوور میں32 رنز دیکر 7 وکٹ حاصل کیے تھے جو انگلینڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے یہ ریکارڈ لانس کینس کے پاس ہے جنہوں نے لیڈز میں مئی 2013 میں 33.2 اوور میں74رنز دیکر7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ ڈیرک انڈروڈنے کرائسٹ چرچ میں فروری 1971میں ہوئے ٹیسٹ میں 44.1 اوور میں97 رنز دیکر 12 وکٹ حاصل کیے تھے جو انگلینڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے یہ ریکارڈ ڈیون ناش کے پاس ہے جنہوں نے لارڈز میں جون 1994 میں54 اوور میں169رنز دیکر 11 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔