پی سی بی کا راولپنڈی میں جاری غیرمنظورشدہ ٹورنامنٹ کا نوٹس

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کو معلوم ہوا ہے کہ فیصل ٹاؤن راولپنڈی میں ایک غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ہے، جس کے میچز ایک جوا ساز ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔ پی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ اس نے اس غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ کے لیے اپنیکسی ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا۔ چونکہ یہ ایک غیرمنظورشدہ ٹورنامنٹ ہے لہٰذا پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-21 میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں، ایمرجنگ کرکٹرز اور میچ آفیشلز کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ اگر وہ مستقبل میں پی سی بی کے ماتحت منعقدہ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں تو وہ پابندی سے بچنے کے لیے اس ٹورنامنٹ سے دور رہیں۔