گلگت اور اسکردو سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین لازمی قرار

237

پاکستان میں محفوظ سیاحت کے فروغ کے لیے سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے گلگت اور اسکردو سفر کرنے والے لوگوں کے لیے  ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا-

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہیں جس میں گلگت اور اسکروو  جانے والے 30 سے 50  سال سے زائد عمرکے افراد کے لیے ویکسین کو لازمی قراد دیا ہےـملک میں کورونا ویکسین کےعمل کو تیز کرتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے مسافر کو طیارے میں سوار ہونے سے 72 گھنٹے قبل کورونا رپورٹ  منفی دینا  ہوگی جس کے بعد ہی اسے سفر کی اجازت دی جائے گی-

حکام کے مطابق عمر سے متعلق یہ عبوری  تقسیم یکم جولائی کو ختم ہوجائے گی-

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ہی گلگت بلتستان کی حکومت نے یہ دعوی کیا تھا کہ صوبے  میں اب کورونا  کا کوئی مریض موجود نہیں ہے اور یہ ملک کا پہلا کورونا سے پاک صوبہ بن چکا ہےـکورونا کی وجہ سے اب تک سیاحت کے شعبے کو عالمی سطح پر ایک کھرب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ اس شعبہ سے وابستہ 5 کروڑ افراد روزگار سے محروم ہوچکے ہیں-