پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے، شہباز شریف

339

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پانی کی تقسیم پر اختلافات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے، غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے، وفاقی حکومت اور ارسا اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں، عمران خان نیازی وفاقی اکائیوں کے اتحاداور ملکی سلامتی داو پر نہ لگائیں۔