کویت سٹی: کویت سے باہر پھنسے ہوئے غیر ملکی اساتذہ کی واپسی کی تاریخ طے کردی گئی، کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ یکم اگست سے نئے ورک ویزوں پر ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہریوں کی ایئر لائن ٹکٹوں کی زیادہ قیمت کے بارے میں شکایات جزوی طور پر حقیقی ہیں تاہم مکمل نہیں جبکہ کورونا ایمرجنسی کمیٹی نے ملک سے باہر پھنسے ہوئے اساتذہ کی واپسی کی تاریخ طے کردی ہے جس کے مطابق وہ ماہ اگست سے نئے ورک ویزوں پر آسکتے ہیں۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن نے ان عوامل کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جو ان میں اضافے کا باعث بنتے ہیں کہ موجودہ صورتحال اور صحت کے تقاضوں کے باعث جہاز میں مسافروں کی کم تعداد کا سفر کرنا اور ٹکٹوں کی ریزرویشن کا وقت بھی ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں کو متاثر کررہا ہے۔
کویتی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریستوران، کیفے اور کمپلیکس کے اوقات میں توسیع کے فوری فیصلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا جارہا ہے، تاہم انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شاپنگ مالز اور مارکیٹس میں نمایاں طور پر غیر معمولی بھیڑ کا سامنا ہے جو صحت کی احتیاطی تدابیر کے عزم کے منافی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہےکہ شاپنگ مالز میں ہجوم متاثرین کی تعداد میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا کورونا ایمرجنسی کمیٹی کو اس کا فوری حل تلاش کرنا چاہئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین وصول کرنے والوں کے لئے صحت سے متعلق کچھ احتیاطی ہدایات کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا ہے اور ماسک پہننے کی ضرورت کو ختم کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔
خیال رہے ممنوعہ ممالک کی فہرست میں نئے ممالک کو شامل کرنے کے بارے میں سوال کے جواب میں حکومتی شخص کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صرف وزراء کی کونسل پر ہے۔
واضح رہے ستمبر میں تعلیمی سلسلے کے آغاز سے قبل 12 سے 16 سال کی عمر کے شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ متعدد عوامل اس فیصلے کا تعین کریں گے جبکہ بارہویں جماعت کے طلباء کو کاغذی ٹیسٹ سے قبل ویکسین وصول کرنے کی سفارش کا بھی فی الوقت کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم ملک سے باہر پھنسے ہوئے طلباء کی وطن آمد پر ٹیسٹ کا فیصلہ بھی وزراء کونسل کے ہاتھ میں ہے۔