اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں ، لوگوں کو سمجھنا چاہیے ہمارا ملک ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں آ چکا ہے، اب ہم بحران کی جانب بڑھ رہے ہیں ،ہمیں ایسے اقدامات لینے ہیں جن سے ہم آلودگی سے اس ملک کو محفوط کر سکیں،پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمیں اپنے ماحولیاتی تحفظ کے لیے
اقدامات کرنا ہوں گے ،،ہمیں کرپشن کی آلودگی کو بھی ختم کرنا ہو گی ۔وزارت خارجہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،یو این ڈی پی پاکستان کے سربراہ کنوٹ اوسٹ بی، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے خطاب کیا ۔مقررین نے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں, ان تبدیلیوں کے منفی اثرات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ سب کااس اہم موضوع پر منعقدہ تقریب میں شرکت پر ممنون ہوں ، انہوںنے کہاکہ میں ڈپلومیٹک کور کا بالخصوص شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے وقت نکالا ،دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیاں اہمیت کی حامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر پہلے 10 ممالک میں ہوتا ہے ،قدرتی ماحول کی اضافی ذمے داری نبھانے کے لیے کوشاں ہیں ،پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمیں اپنے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم وافر پانی کے حامل ملک سے پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے ممالک میں شامل ہو رہے ہیں ۔
شاہ محمود