شہباز و بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیران کن ہیں، فواد چودھری

80

اسلام آباد ( آن لائن) فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول زرداری کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ آج تک پاکستان نے آئی ایم ایف سے 13.79 ارب ڈالر قرض لیا، ان میں سے پیپلزپارٹی نے 47 فیصد اور نون لیگ نے 35 فیصد قرضے اٹھائے، باقی تمام حکومتوں نے مل کر 18 فیصد قرضہ لیا۔ فواد چودھری نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں گے تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں۔