کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ضلع لورالائی کو ڈویژن کا درجہ دینے اور قلعہ عبداللہ کو2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، سینئر ایم بی آر کی جانب سے نئے ڈویژنز، اضلاع اور تحصیلوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے لورالائی کو ڈویژن قلعہ عبداللہ کو2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری جبکہ باقی اضلاع اور ڈویژنوں کے قیام کے لیے کمیٹی کو تمام عوامل کا جائزہ لینے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔جام کمال نے کہا کہ نئے اضلاع اور ڈویژنز سے سروس ڈیلیوری، مالی اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی، اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے لینڈ الاٹمنٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔