اسلام آباد میں کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی

197

پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی۔

اسلام آباد میں  واٹر پارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی پارکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واٹر پارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی پارکس کھولنے کافیصلہ این سی او سی کی ہدایات کیاگیا۔

پابندیوں میں نرمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تمام تفریحی سہولیات پر 50 فیصد لوگوں کی اجازت ہوگی تاہم انڈور کھانے، فوڈ کورٹس اور فوڈ کورنرز کی اجازت نہیں ہوگی۔

سوئمنگ پولز میں ایک دفعہ جانے کو واضح طور پر لکھا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر سوئمنگ پولز کو کلورین سے صاف کیا جائے گا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  تمام واٹر پارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی پارکس ہفتہ اور اتوار کو بند ہوں گے۔