نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر سے امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عقیل احمد خان، نائب امیر عبد القیوم حیدر، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ نے فیڈریشن کے دفتر میں ملاقات کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا جو کہ NLF مرکز کی ہدایت کے مطابق پورے پاکستان میں کیے گئے۔ زون کے صدر اور سیکرٹری کو مبارکبا د دی اور کہا کہ پورے ملک میں ہر مکتبہ فکر اور ہر رنگ و نسل کی جانب سے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ جس میں محنت کشوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان میں اسلامی مزدور تحریک نیشنل لیبر فیڈریشن ہی حقیقی معانیوں میں محنت کشوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ النور شوگر مل ورکرز یونین CBA شاہ پور جہانیاں کی کامیاب جدوجہد کی بدولت محنت کشوں کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور ہونے پر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ، سینئر نائب صدر عبد الجبار سومرو، جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ، حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ نے یونین کے صدرتاج محمد ڈاہری، جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ النور شوگر ملز کے محنت کشوں نے حقیقی نمائندوں کو منتخب کیا۔ جس کے نتیجے میں محنت کشوں کے حقوق کا عملی تحفظ ہوا اور انتظامیہ سے بہترین چارٹر آف ڈیمانڈ سے
منظور کروانے کی بھر پور کوشش کے بعد منظور کروایا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن اور قائد مزدور رانا محمود علی خان نے النور شوگر ملز کے محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ موجودہ یونین آپ کے حقوق کی مکمل نگہبانی کرے گی اور اس میں صدر ،جنرل سیکرٹری اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ صدر NLF حیدر آباد زون شکیل احمد شیخ نے سینٹری مزدور اتحاد یونین میونسپل کمیٹی نواب شاہ یونین کے عہدیداران کی منظور شدہ فہرست حاصل کی ۔ النو ر ایم ڈی ایف شاہ پور جہانیاں میں 3 جون 2021کو ریفرنڈم منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں NLF کی الحاق یافتہ محنت کش یونین النو ر ایم ڈی ایف شاہ پور جہانیاں جو کہ گزشتہ7 ریفرنڈم میں شاندار کامیابی حاصل کرتی رہی ہے اور محنت کشوں کی کثیر تعداد یونین کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انشاء اﷲ آئندہ ریفرنڈم جو کہ 3 جون کو منعقد ہو رہا ہے۔ اس میں ممبران کی بھر پور تائید سے ایک مرتبہ پھر شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ NLF حیدر آباد زون کے تمام عہدیداران اور سندھ کی ملحقہ یونینز نے بھی محنت کش یونین النور ایم ڈی ایف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ شاہ مراد شوگر ملز محنت کش یونین CBA جھوک شریف کے عہدیداران نے NLF کے سابق مرکزی صدر رانا محمود علی خان اور NLF سندھ کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ سے ملاقات کی اور NLF سے الحاق کا اعلان کیا۔ اس موقع پر NLF کے عہدیداران نے ان کے الحاق پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ مراد شوگر ملز کے محنت کشوں کے ہر جائز اورقانونی مسائل کے حل میں مکمل تعاون کرے گی۔