وکٹ کیپر کی حیثیت سے مشفق الرحیم کے6ہزار رنز مکمل

134

بنگلا دیش کے مشفق الرحیم ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے اپنے6 ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔دائیںہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے سری لنکا کے خلاف ڈھاکا میں ہوئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران اپنی125 رنز کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔انہوں نے212 ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی199 ویں اننگ کے دوران ایسا کیا،مشفق الرحیم نے ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے 213 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی200 اننگزمیں36.38 کی اوسط اور78.33کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ، 6 سنچریوں اور38 نصف سنچریوں کی مدد سے6040 رنز بنائے ہیں۔ وہ10 مرتبہ صفر پر بھی آئوٹ ہوئے ہیں اور انکا سب سے زیادہ اسکور144رنز ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف دبئی میں15 ستمبر2018 کو150 گیندوں پر11چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں بنگلا دیش کو137 رنز سے جیت ملی تھی۔ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے مشفق الرحیم بنگلا دیش کے پہلے اور کل ملاکر چوتھے وکٹ کیپر ہیںسری لنکا کے کمار سنگا کارا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر ہیں۔ انہوں نے 2000 اور2015 کے درمیان وکٹ کیپر کی حیثیت سے جو 360 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی340 اننگز میں43.74 کی اوسط اور80.15کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ، 23 سنچریوں اور91 نصف سنچریوں کی مدد سے13341 رنز بنائے ہیں۔ وہ14 مرتبہ صفر پر بھی آئوٹ ہوئے ہیں اور انکا سب سے زیادہ اسکور 169 رنز ہے جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف کولمبومیں20 جولائی2013 کو200 منٹ میں137 گیندوں پر 18چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میںسری لنکا کو180 رنز سے جیت ملی تھی۔ بھارت کے مہندر سنگھ دھونی نے2004 اور2019 کے درمیان جو350 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی 297 اننگز میں50.57 کی اوسط اور87.56کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ، 10 سنچریوں اور73 نصف سنچریوں کی مدد سے10773 رنز بنائے ہیں۔ وہ 10 مرتبہ صفر پر بھی آئوٹ ہوئے ہیں اور انکا سب سے زیادہ اسکورآئوٹ ہوئے بغیر 183 رنز ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف جے پورمیں31 اکتوبر2005 کو210 منٹ میں145 گیندوں پر 15چوکوں اور10 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں بھارت کو6وکٹوں سے جیت ملی تھی۔یہ کسی وکٹ کیپر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔آسڑیلیا کے ایڈم گلکرسٹ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر ہیں۔ انہوں نے1996 اور2008 کے درمیان جو282 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی 274 اننگز میں35.64 کی اوسط اور 96.94 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ، 16 سنچریوں اور53 نصف سنچریوں کی مدد سے9410 رنز بنائے ہیں۔ وہ 19مرتبہ صفر پر بھی آئوٹ ہوئے ہیں اور انکا سب سے زیادہ اسکور172 رنزہے جو انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہوبرٹ میں16 جنوری 2004کو 210 منٹ میں126 گیندوں پر 13چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میںآسڑیلیا کو148 رنز سے جیت ملی تھی۔یہ کسی وکٹ کیپر کا چوتھاسب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔