پیرس (جسارت نیوز)جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا نے اسٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے سورانہ کرسٹیا کو ہرایا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام سٹراسبرگ انٹرنیشنل کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں کھیلے گئے۔ ویمن سنگلز مقابلوںکے فائنل جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا نے رومانیہ کی سورانہ کرسٹیا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا اسکور 3-6 اور 3-6 رہا۔ واضح رہے کہ یہ کریجکووا کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔