فیصل آباد: جماعت اسلامی کے تحت یوم امداد فلسطین کی تیاریاں

120

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی اپیل پر فیصل آباد میں بھی کل (پیر کو) اسرائیلی جارحیت کے بعد تباہ حال فلسطین کے مظلوم اور بے کس عوام کے لیے یوم امداد فلسطین منایا جائے گااور اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے کارکن 8 بازاروں سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں جھولی پھیلائو مہم شروع کریں گے۔ اس حوالے سے ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ سمیت تمام ضلعی ذمے داران شہر کی مارکیٹوں میں جاکر تاجروں سے ملاقاتیں کرکے انہیں فلسطین فنڈ کی تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں۔ پی پی 110 میں مہم کی قیادت زونل امیر چودھری عمرفاروق ،پی پی111 چودھری ارشد گجر ،پی پی 112 رائے جاوید اقبال، پی پی 113 الطاف حسین، پی پی 114 عبدالستار بیگا، پی پی115 میاں اجمل حسین بد ر ایڈووکیٹ، پی پی 116 نعمان احسن ملک، پی پی 117 چودھری عبدالغفور ، پی پی107 ڈاکٹر بشیر صدیقی، پی پی 108 رانا اکرم اللہ، پی پی 109 مظہرنعیم رندھاواکریں گے۔ ضلعی امیرمحبوب الزماں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے مظلوم بھائیوں کے لیے دل کھول کرامداد دیں ۔ فلسطینی مسلمانوں کی مشکل وقت میں مدد کرنا ہر پاکستانی کا مذہبی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی فنڈ کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ تمام اسلامی ممالک بھی اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کریں۔