الخدمت اسلام آباد اور ویمن ونگ کی فلسطینیوں کیلیے ڈیڑھ کروڑ کی امداد

596
لاہور: فلسطین ریلیف فنڈ کے لیے الخدمت فا¶نڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے صدر الخدمت فا¶نڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور کو ایک کروڑ روپے کا دوسرا چیک پیش کیا جا رہا ہے

اسلام آباد لاہور (اسٹاف رپورٹر نمائندہ جسارت) الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے تحت فلسطین میں جاری امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے الخدمتفاونڈیشن اسلام آباد نے صہیونی ریاست کی جارحیت کے شکار مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے 50لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر الخدمتفاونڈیشناسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا کہ تنظیم فلسطینی بھائیوں کو پکاپکایا کھانا، طبی امداد، بحالی اور تعمیرنو کی سہولیات مہیا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے دوسری کھیپ جلد روانہ کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت اسلام آباد الطاف شیر اورڈاکٹر باقرخاکوانی بھی موجود تھے۔ صدر الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان محمد عبد الشکور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت اسلام آباد نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔ اپنے مصیبت میں گھرے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے الخدمت اسلام آبادکی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔حامد اطہر ملک نے کہا کہ نے اس موقع پر کہا کہ جنگ بندی کے بعد ہزاروں متاثرہ فلسطینی خاندان ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مصیبت میں بے گھر،خوراک اور علاج کی سہولیات سے محروم فلسطینی بہن بھائیوں کی فوری امداد کا بندو بست کیا جائے۔دوسری جانب الخدمت اونڈیشن  ویمن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے فلسطین میں جاری ریلیف آپریشن کے لیے مزید 1کروڑ روپے کا دوسرا چیک پیش کردیاگیا۔ ویمن ونگ ٹرسٹ کے وفد نے الخدمت کمپلیکس لاہور میں صدر الخدمتفاونڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور کو امدادی رقم کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال اور دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ محمد عبدالشکور نے الخدمت فا¶نڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی صدر نویدہ انیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری بہنیں خدمت خلق کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ مشکل کی ہر گھڑی میں الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ نے ہمارے شانہ بشانہ بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے۔الخدمت فا¶نڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی صدرنویدہ انیس نے اس حوالے سے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ویمن ونگ ٹرسٹ نے ایمرجنسی ریلیف، خوراک اور ادویات کے لیے ایک کروڑ روپے فلسطین ریلیف فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔