اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے ،معیشت کودیرپا ترقی کے راستے پرگامزن کرنا ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ جو پوچھ رہے ہیں کہ اچانک معیشت کی رفتار کیسے تیزہوگئی، ان کی خدمت میں 3 اپریل 2019 کا میرا یہ کلپ ہے، اس وقت بتایا تھا کہ دوسال لگیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے معیشت کو دیرپا ترقی کے
راستے پر گامزن کرنا ہے، فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے۔