اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ جو پوچھ رہے ہیں کے ‘اچانک’ معیشت کی رفتار کیسے تیز ہو گئی، ان کی خدمت میں 3 اپریل 2019 کا میرا یہ کلپ حاضر ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا ہےکہ اس وقت بتایا تھا کے دو سال لگیں گے، پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے، معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے، فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے۔
یہ جو پوچھ رہے ہیں کے "اچانک" معیشت کی رفتار کیسے تیز ہو گئی، ان کی خدمت میں 3 اپریل 2019 کا میرا یہ کلپ. اس وقت بتایا تھا کے دو سال لگیں گے.پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے . معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے. فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے pic.twitter.com/RJNuRrgopV
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 29, 2021
وفاقی وزیر نے اپنی 3 اپریل 2019 میں گفتگو کی ویڈیو ٹوئٹ کردی اور کہا یہ پوچھ رہے ہیں کہ اچانک معیشت کی رفتار کیسے تیز ہوگئی، 3 اپریل 2019 میں بتایاتھا کہ 2 سال لگیں گے۔
خیالرہے گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ اس سال کی شرح نمو 3.94سے بڑھ کر 4.8 ہوگی ہے جبکہ اگلے سال مجموعی شرح نمو 4.8فیصد ہوگی اور اس دفعہ مضبوط گروتھ ہوئی ہے اور ہماری ترسیلات زرمیں بہت اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کوروناکی وجہ سے ترقی کی شرح کمی ہوئی تھی، کیاچیزیں ہیں جن کی وجہ سےاس سال ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے اور ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ بجلی کی کھپت میں بھی 6 فیصد اضافہ دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی بجٹ کےلئے ترجیحات کا تعین کیاجارہاہے، گیس پیداوار میں نئے ویلز ڈریل کیے گئے ہیں جبکہ اگلے سال گیس پیداوار میں گروتھ نظرآرہی ہے اور کوئلے کی پیداوار میں بھی اگلے سال گروتھ نظرآئے گی۔
دوسری جانب اسد عمر نے کہناتھا کہ ن لیگ ممبر مجھ پر تنقید کرتےتھے فوراً آئی ایم ایف کیوں نہیں گئے، اگلےسال کیلئے ترسیلات زر کا تخمینہ 33.1ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کےاندر زرمبادلہ کی گروتھ میں زبردست اضافہ ہواہے۔