سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری

325

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی عمر طفیل کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے،  شکارپور، سکھر اور کشمور کے خارجی اور داخلی راستے بند کر دیے گئے۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی آپريشن میں 3 بکتر بندگاڑیاں اور درجنوں پولیس موبائلز حصہ لے رہی ہیں، رانوتی کے کچے میں راحب شر انو گینگ اور انڈھڑ گینگ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راحب شر گینگ نسوانی آواز پر لوگوں کو بلا کر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتے ہیں۔