لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سماجی تنظیم ہینڈز این جی اوز کی جانب سے تحصیل رتو ڈیرو کے یوسی وارث ڈنو ماچھی کے گاؤں علن کوڈرانی اور گاؤں حاجی بنگل پنہیار میں ولیج واش کمیونٹی کا قیام عمل میں لاکر رضاکاروں کو منتخب کیا گیا، جن کے ذریعے میڈم ممتاز چنا نے متعلقہ گاؤں کے مرد، خواتین اور بچوں کو صفائی، ستھرائی کے متعلق آگاہی دی۔ اس موقع پر میڈم ممتاز چنا کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے، صفائی کے ذریعے متعدد بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے مرد، خواتین اور بچوں کو چاہیے وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے خود اور اپنے گھر والوں کو بیماریوں سے بچائیں۔