نواب شاہ (نمائندہ جسارت)وین اور موٹر سائیکل میں تصادم۔تین نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار سوزوکی وین نے روند ڈالا جس کے باعث تین نوجوان موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق دوڑ کے رہائشی چار نوجوان قریب میں واقع لیاری نہر میں نہا کر موٹر سا ئیکل پر واپس گھر جارہے تھے تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار وین نے انہیں ردند ڈالا جس کے نتیجے میں تین نوجوان ظفر ،دانیال اور ساجد بھٹی جن کی عمریں بارہ اور پندرہ سال کے درمیان تھی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بارہ سالہ فیضان شیخ زخمی ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی میتیں سول اسپتال دوڑ جبکہ زخمی نوجوان کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور وین سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی نوجوان موٹر سائیکلوں کی دوکان پر مزدوری کرتے تھے۔