فیسی کیم شوتوکان کراٹے فیڈریشن کی بیلٹ پروموشن تقریب

282
لاہور: فضا غوری ،شمائل غوری اورعبداللہ کا اگلے بیلٹ میں ترقی ملنے کے بعد گروپ فوٹو

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان فیسی کیم شوتوکان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام’ ’بیلٹ پروموشن ‘ ‘ تقریب منعقدہوئی جس میں بیلٹ پروموشن ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں میںمختلف بیلٹ تقسیم کی گئیں۔رشمائل زاہد غوری اور فضا ء زاہد غوری کو بلیو بیلٹ ،عبداللہ کو یلو بیلٹ اور حسنین کو وائٹ بیلٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر نمائشی فائٹس کا بھی اہتمام کیا گیا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔بیلٹ پروموشن کی تقریب میںشوتو کان کراٹے کے نامور کوچ مہر فیاض فیروز نے ینگ کھلاڑیوں میں بیلٹ اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔بیلٹ پروموشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹر اسکولز کراٹے چمپئن شپ کی گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی فضا ء زاہد غوری کا کہنا تھا کہ فیسی کیم شوتوکان کراٹے کے کھیل میں پاکستان کا نام پوری دنیامیں روشن کرنا چاہتی ہوں،میرے والدین کی بھی خواہش ہے کہ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں اور اپنے شاندارکھیل سے میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔جونیئر پنجاب کراٹے چمپئن شپ کی گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی رشمائل زاہد غوری کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے والدین سے مکمل سپورٹ مل رہی ہے جس کی وجہ سے میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ فیسی کیم شوتوکان کراٹے کے کھیل کو بھی وقت دیتی ہوں، میرے کوچ فیاض فیروز مجھے فیسی کیم شوتوکان کراٹے کے کھیل میں آنے والی جدید تکنیکس اور قوانین بارے بھی آگاہ کرتے ہیں ان کی کوچنگ کی بدولت میر ے کھیل میں نکھار آ رہا ہے ،میں انٹر نیشنل سطح پر منعقد ہونے والے کراٹے کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈلز جیتنے کی خواہش مند ہوں۔