انگلینڈ میں جاری انگلش کائونٹی2021 میں ابھی تک ہوئے میچوں میں 5 بلے بازوں نے ڈبل سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ہمپشائر کے کپتان جیمس وینس کو اس سیزن کی پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے لیسسٹر شائر کے خلاف گریس روڈ لیسسٹر میں کھیلے گئے میچ میں میچ کے دوسرے دن یعنی9 اپریل کو324 منٹ میں220 گیندوں پر36 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے231 رنز بنانے کے بعد ایسا کیا تھا۔ انکی اس ڈبل سنچری کی بدولت ہمپشائر نے 120 اوور میں5 وکٹ پر 612 رنز بنائے۔ لیسسٹر شائر پہلی اننگز میں76.5 اوور میں202 رنز اور فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں95.5 اوور میں305رنز بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے ایک اننگز اور105 رنز سے شکست ہوئی۔
ایسکس کے کپتان ٹام ویسلی نے بھی9 اپریل کو ہی ڈبل سنچری مکمل کی تھی مگر جیمس وینس کے بعد انہوں نے ورسسٹر شائر کے خلاف چیمسفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں538 منٹ میں408گیندوں پر32 چوکوں کی مدد سے213 رنز بنائے تھے۔انکی اس ڈبل سنچری کی بدولت ایسکس نے157.4 اوور میں 9 وکٹ پر490 رنز بنائے تھے۔ اتنے بڑے اسکور کے بادجود ایسکس نے اس میچ میں کامیابی حاصل نہیں کی اور یہ میچ کسی فیصلہ کے ختم ہواتھا۔
سرے کے اولی پیج نے لیسسٹر شائر کے خلاف لیسسٹر میں17 اپریل کو تیسری ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے420 منٹ میں272 گیندوں پر30 چوکوں کی مدد سے245 رنز بنائے جو اس سیزن میں دوسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔انکی اس ڈبل سنچری کی بدولت سرے نے141.4 اوور میں8وکٹ پر 672رنز بنائے تھے۔ اتنے بڑے اسکور کے باوجود سرے کو جیت نہیں ملی اور میچ برابری پر ختم ہوا۔
ڈیوڈ بیڈنگھم کو اس سیزن میں ابھی تک سب سے بڑا انفرادی اسکوربنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ڈرہم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف جسٹر لی اسٹریٹ میں23 اپریل کو انہوں نے540 منٹ میں410 گیندوںپر33 چوکوں کی مدد سے257 رنز بنائے تھے۔ انکی ٹیم 147.4 اوور میں475 رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی اور یہ میچ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔ہاشم آملہ نے سرے کی جانب سے ہمپشائر کے خلاف اوول میں کھیلے گئے میچ میں30 اپریل کو491 منٹ میں367 گیندوں پر22 چوکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر215 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس اسکور پر زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اپنی اننگز جاری نہیں رکھ سکے تھے۔ انکے اس اسکور کی بدولت سرے نے اپنی اننگز142.5 اوور میں 7 وکٹ پر 560 رنز بناکر ڈکلیر کردی تھی۔ ہمپشائر جس کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگز میں34.3 اوور میں92 رنز بناکرآئوٹ ہوئے تھے دوسری اننگ میں بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور سبھی کھلاڑی60.3 اوور میں179 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی وجہ سے سرے نے اس میچ میںایک اننگز اور 289 رنز سے جیت حاصل کی جو اس سیزن میں سب سے بڑی جیت بھی ہے۔